آٹھ مقام، شرپسنددں کا سرکاری ملازم کے گھر پر حملہ، مکان کو آگ لگانے کی کوشش ناکام ، ایف آئی آر درج

ہفتہ 17 ستمبر 2016 15:26

آٹھ مقام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 ستمبر۔2016ء ) شرپسنددں کا سرکاری ملازم کے گھر پر حملہ، مکان کو آگ لگانے کی کوشش ناکام ، ایف آئی آر درج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات کے ملازم محمد رفیق کے گھر لوات گلی میں جرائم پیشہ عناصر صحاب میر، اشفاق، اورنگزیب، اقبال میر نے محکمہ جنگلات کے ملازم محمد رفیق کے گھر لوات بالا گلی میں اس کے گھر پر حملہ آور ہوئے اورخشک گھاس کو مکان کے اندر رکھ کر آگ لگا رہے تھے کہ گھر پر موجود ملازم کے بیٹے محمد صدیق نے دیکھ لیا اور مزاحمت کی ملزمان ریوالور سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے واقعہ کی اطلاع مقامی پولیس کو دی گئی ہے۔

ملزمان جاتے ہوئے گھر میں توڑ پھوڑ کر کے قیمتی سامان نقدی زیورات لوٹ کر لے گئے ہیں۔ تھانہ پولیس لوات میں تحریری درخواست پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور ان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان بااثر ہونے کی وجہ سے روپوش ہیں۔ ملزمان کے خلاف پہلے بھی متعدد قتل ڈکیتی کے کیس زیر کار ہیں اور پیشہ ور وراداتی ہیں علاقہ میں ان کی شر انگیزیوں کی وجہ سے خوف ہراس پھیلا ہوا ہے ۔عوام علاقہ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :