نواز شریف پاناما پیپرز کی شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے‘عمران خان
ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے، اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی‘ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے ،ایس ایس پی ملیر راو انوار قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ پردباو ڈال کر ان کومعطل کرایا‘ خواجہ اظہار کی رہائی بھی وزیر اعظم کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئی‘نوا ز شریف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں‘چیئر مین تحر یک انصاف کا بیان
ہفتہ 17 ستمبر 2016 21:09
لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17ستمبر ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ڈرے ہوئے ہیں اگر وہ شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے‘ ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی‘ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے‘ ایس ایس پی ملیر راو انوار قانون کے مطابق کام کر رہے ہیں ‘ وزیراعظم نے وزیراعلی سندھ پردباو ڈال کر ان کومعطل کرایا‘ خواجہ اظہار کی رہائی بھی نواز شریف کے دباو کی وجہ سے ممکن ہوئی‘نوا ز شریف پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی خوشنودی حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
ہفتے کے روز اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ سندھ کے معاملات میں وزیراعظم کی مداخلت قابل تشویش ہے۔(جاری ہے)
پنجاب اور سندھ کی پولیس کو سیاسی بنا کر اس کا بیڑہ غرق کر دیا گیا ہے۔ خیبر پی کے میں پولیس کو غیر سیاسی کر دیا گیا ہے۔ خیبر پی کے میں وزیراعظم یا وزیراعلی پولیس کے معاملات میں دخل اندازی نہیں کر سکتے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف پاناما پیپرز کی تحقیقات سے ڈرے ہوئے ہیں۔
اگر وہ شفاف تحقیقات کرا دیں تو ہم مارچ نہیں کریں گے۔ عمران خان نے واضح کیا کہ ہمارا رائیونڈ مارچ پرامن ہے اگر ن لیگ کے کسی گلو بٹ نے اس کو تشدد کی جانب دھکیلنے کی کوشش کی تو اس کی ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی۔ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ میڈیا پر چند ن لیگی ڈنڈے لے کر ہمارے کارکنوں کو ڈرانے کی کوشش نہ کریں ہمارے کارکنوں کے سامنے ان کی کوئی اوقات نہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.