آل جموں کشمیر جے یو آ ئی ضلع نیلم کے زیر اہتمام23 ستمبر کو شاردہ میں عظیم الشان نظام مصطفی کانفرنس منعقد ہو گی

اتوار 18 ستمبر 2016 12:38

نیلم،شاردہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)آل جموں کشمیر جے یو آ ئی ضلع نیلم کے زیر اہتمام23 ستمبر بروز جمعہ المبارک شاردہ میں عظیم الشان نظام مصطفی کانفرنس منعقد ہو گی۔کانفرنس سے مرکزی قائیدین جمیعت ،مولانا مفتی رویس خان ایوبی، مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،مولانا منظورالحسن ،مولانا عبد المالک ایڈوکیٹ و دیگر خطا ب کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ چوبیس ستمبر کو تحصیل آٹمقام میں اور پچیس ستمبر کو تحصیل نصیر آباد و تحصیل مظفراد کا تربیتی کنونشن بھیڑی کے مقام پر منعقد ہو گا۔جمیعت علما اسلام ضلع نیلم کے امیر مولانا ریاض الحق ،نا ئب امیر مولانا عبد الشکور حقانی ،شاردہ کے امیر مفتی اعجاز احمد ضلع مظفراباد کے امیر مفتی محمد اختر نے تمام جماعتی ارا کین سے تربیتی اجتماعات میں اھتمام سے شرکت کی اپیل کی ہے۔