قابض افواج بری طرح سے کشمیریوں کے حقوق انسانی کچل رہی ہے،میر مشتاق حسین

بین الاقوامی برادی بے حس کا شکار ہے،آزادی اور حق خود ارادیت کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گئے،تقریب سے خطاب

اتوار 18 ستمبر 2016 12:38

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 ستمبر - 2016ء)پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سینئر رہنما و سا بق ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل میر مشتاق حسین نے کہا ہے کہ کشمیری حق خود ارادیت کے حصول تک جنگ جاری رکھیں گئے اقوام متحدہ قراردادوں پر عملدرآمد کراتے ہوئے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلائے بھارت طاقت کے بل بوتے پر تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں کامیاب نہیں ہو سکتا آزادی کیلئے خون دینے والوں کو جبر وتشدد سے خاموش نہیں کیا جاسکتا کشمیری نوجوانون بھارتی ظلم کا مقابلہ کر کے تاریخ رقم کر رہے ہیں دینا قربا نیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی جلد ہی کشمیر آزادی سے ہمکنار ہو گا ان خیالات کا اظہار میر مشتاق حسین نے ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف مظلوم کشمیریوں کیلئے موثر آواز اُٹھا ئیں کشمیریوں کو جلانے والی آگ بجھائی نہ گئی تو پوری دنیا لپٹ میں آجائے گی انہوں نے مقبو ضہ کشمیر میں مظالم کی شدید مذمت کی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کشمیر جل رہا ہے مقبو ضہ کشمیر کے لوگوں کا قتل عام کیا جارہے ہے سینکڑوں مارے گئے ہیں سینکڑوں بصا رت سے محروم ہو گئے ہیں اور 10 ہزار سے زائد معصوم بچے،بوڑھے، عورتیں ،مرد زخمی ہو گئے ہیں ہندوستان نے بر بریت کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے ہیں انہوں نے کہا ہے کہ معصوم کشمیر ی یا خدا سے انصاف مانگ رہے ہیں یا پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں یا بین الاقوامی برادری برادری سے مدد مانگ رہے ہیں-