سرگن ویلی کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائیگا،قوم کی لوٹی ایک ایک پائی کاحساب لینگے، شاہ غلام قادر

پیر 19 ستمبر 2016 16:38

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔19 ستمبر۔2016ء) قائم مقام صدر آزاد کشمیر شاہ غلام قادر نے سرگن ویلی کا دورہ کیا ،مختلف مقامات پر شاندار استقبال کیا گیا شاہ غلام قادر نے سرگن لسیا ں ،بگنواں ،نیلم ،سام گام او ر گھموٹ میں استقبالیہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرگن ویلی کے عوام کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائیگا،قوم کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی کاحساب لیں گے احتساب سے کوئی بچ نہیں سکے گا میاں محمد نواز شریف کے ویژن کو آگے بڑھاتے ہوئے نیلم ویلی میں تعمیر وترقی کا انقلاب برپا کریں گے سرگن کے عوام کی خواہشات کے مطابق ان کے جملہ مسائل کو حل کریں گے جھوٹ اور جھوٹ کی سیاست سے نفرت ہے 50سال سے حکمرانوں نے سرگن ویلی کے مسائل پر توجہ نہیں دی سکولوں میں سٹاف نہیں عوام کو صحت کی سہولیات فراہم نہیں کی گئیں سڑک ،ٹیلی فون ،موبائل سروس اور بجلی کی سہولیات دستیاب نہیں ،میرٹ کو پامال کیا گیااب سرگن ویلی کی تعمیر وترقی کا وقت آگیا ہے یہاں کے عوام کی مشکلات کا احساس ہے غریب عوام ہی میری برادری ہے اور غریب کے ساتھ ہمیشہ کھڑا رہوں گا میرے دور میں کسی غریب کا بچہ ملازمت سے اس وجہ سے محروم نہیں رہے گا کہ اس کے پاس رشوت دینے کے لئے پیسے نہیں ہیں میرٹ پر سب کو روز گار فراہم کریں گے رشوت سے سخت نفرت ہے اگرکوئی میرے نام پر کسی سے رشوت لینے کی کوشش کرے تو مجھے بتایا جائے ،شاہ غلام قادر قائم مقام صدر بننے کے بعد پہلی بار جب سرگن ویلی پہنچے تو ،لسیاں ،نیلم ،سام گام ،بکوالی ،بگنواں ،گموٹ اور دیگر مقامات پر ہزاروں افراد نے ان کا استقبال کیا قائم مقام صدر شاہ غلام قادر نے سرگن ویلی کے لئے سڑک ،سکولوں میں سٹاف ،بجلی ،ٹیلی فون ،موبائل سروس ،ہائیڈرل پاور سرگن میں ملازمت ،علاقہ میں آٹا ڈپوکی فراہمی کا اعلان کیا ،عوامی وفود نے ان سے ملاقاتیں کیں اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا جنہیں حل کرنے کی یقین دہانی کے ساتھ ساتھ فوری احکامات بھی جاری کئے گئے شاہ غلام قادر کے اعزاز میں مختلف مقامات پر استقبالیہ تقریبات منعقد کی گئیں جن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی کو ماڈل ضلع بنا ئیں گے ٹورازم کو فروغ دیا جائیگا ،سڑکوں کی تعمیر کر کے نیلم ویلی کو ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے سرگن ویلی کی سڑک کے جلد ٹینڈر کئے جائیں گے جس کی تعمیر کے بعد عوام کی مشکلات کا خاتمہ ہو گااور سیاحت کو فروغ ملے گا سیاحت کی وجہ سے بے روز گار افراد کو روز گار کے مواقع میسر آئیں گے سابقہ ادوار میں حکمرانوں نے سرگن کے عوام کا بری طرح استحصال کیا اور انہیں پسماندہ رکھنے کی کوششیں کیں یہاں کے غیور اور باشعور لوگوں نے استحصالی قوتوں کے غرور کو خاک میں ملا کر اپنے حقوق کی بازیابی کے لئے ہمارا ساتھ دیا جس پر عوام کا شکر گزار ہوں ہوں انشا ء اللہ عوام کی امیدوں اور اعتماد پر پورااترنے کی کوشش کروں گا ۔

متعلقہ عنوان :