پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر کے دہشت گردی تربیت حاصل کرتے ہیں: بھارت کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کی تقریر کے جواب میں پاکستان پر بے بنیاد اور بھونڈے الزامات
محمد علی جمعرات 22 ستمبر 2016 20:09
نیویارک (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر2016ء) بھارت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کی دلیرانہ تقریر کے بعد سے بھارت حواس باختہ ہو چکا ہے۔ وزیر اعظم کی تقریر کے جواب میں بھارت نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پر بے بنیاد اور انتہائی بھونڈے الزامات عائد کیے ہیں۔
بھارت کی نمائندہ نے مضحکہ خیز اور بھونڈا دعوی کیا ہے کہ پاکستان میں موجود تاریخی شہر ٹیکسلا اب دہشت گردی کا گڑھ بن چکا ہے جہاں دنیا بھر کے دہشت گردی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ پاکستان ریاستی سطح پر دہشت گردی کی پشت پناہی کرتا ہے جس کے منفی اثرات پورے خطے پر پڑ رہے ہیں۔(جاری ہے)
بھارت نے زہر اگلتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان عالمی اداروں سے ملنے والی امداد کو دہشت گردی کیلئے استعمال کرتا ہے اور پوری دنیا میں دہشت گرد ریاست کے طور پر جانا جاتا ہے جہاں نائن الیون حملوں کا ماسٹر مائینڈ اسامہ بن لادن بھی مارا گیا تھا۔
پاکستان میں دہشت گرد تنظیمیں کھلے عام ریاست کی سرپرستی میں کام کر رہی ہیں اور بھارت سمیت دوسرے پڑوسی ممالک میں دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث ہیں۔ بھارتی نمائندے کی جانب سے اقوام عالم کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کرتے ہوئے مزید مضحکہ خیز دعوی کیا گیا کہ بھارت ایک جمہوریت پسند ملک ہے جہاں عوام کے حقوق کا ہر صورت خیال رکھا جاتا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان غیر جمہوری روایات اور رویوں کیلئے مشہور ہے جہاں عوام کو ان کے حقوق سے نہ صرف محروم رکھا جاتا ہے بلکہ ان پر ریاستی سطح پر ظلم و ستم بھی کیا جاتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.