کراچی سمیت سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہیگا

منگل 27 ستمبر 2016 16:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) کراچی سمیت سندھ بھر میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے ۔ کراچی میں آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے اور مطلع صاف یا جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں جنوب مغربی یا مغربی ہوا 10 سے 25 ناٹ کی رفتار سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔ سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا ۔ دادو میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 42 سے 44 سینٹی گریڈ ، بے نظیر آباد میں درجہ حرارت 40 سے 42 سینٹی گریڈ ، لاڑکانہ اور سکھر میں درجہ حرارت 39 سے 41 سینٹی گریڈ اور حیدر آباد ، جیکب آباد اور میرپور خاص میں درجہ حرارت 37 سے 39 سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :