وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ -آرمی چیف نے سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا‘
بھارت کے ساتھ کشیدگی اور لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کر لیا- کابینہ کے اجلاس میں سرحدوں کی حفاظت اور پاک فوج کی تیاریوں اور سارک کانفرنس ملتوی کیے جانے کے پیش نظر خارجہ امور کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع
میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 15:05
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) بھارت کے ساتھ کشیدگی اور لائن آف کنٹرول پر سیزفائرکی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کے لیے وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس جمعہ کے روز طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں بھارتی جارحیت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ہوگا۔
کابینہ کے اجلاس میں سرحدوں کی حفاظت اور پاک فوج کی تیاریوں اور سارک کانفرنس ملتوی کیے جانے کے پیش نظر خارجہ امور کے حوالے سے بھی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کابینہ کو ملکی دفاع کے لیے کیے جانے اقدامات اور اپنے دورہ امریکہ پر بھی اعتماد میں لیں گے۔(جاری ہے)
دوسری جانب وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے، جس کے دوران آرمی چیف نے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات سے آگاہ کیا۔
آرمی چیف نے سرجیکل اسٹرائیکس کے بھارتی دعوے کو بے بنیاد قرار دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان کنٹرول لائن کی صورتحال پر گفتگو ہوئی، آرمی چیف نے وزیراعظم کو سرحدپر صورتحال سے آگاہ کیا۔آرمی چیف نے وزیراعظم نواز شریف کو بتایا کہ سرجیکل اسٹرائیکس کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ہے۔ مسلح افواج نے بھارتی اشتعال انگیزی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا، ملکی سلامتی کیلئے مسلح افواج مکمل تیار ہیں۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پوری قوم کا جذبہ وطن کی حفاظت کے لیے بلند ہے۔دریں اثناءوزیراعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ، مسلح افواج اور قوم ملکی سالمیت ، دفاع اور دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیراعظم نواز شریف نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، بھارتی فائرنگ سے شہید ہونے والے دو پاکستانی فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن طریقے سے رہنے کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ بہادر افواج مادر وطن کی حفاظت کیلئے مکمل تیار ہیں، ان کا کہنا ہے کہ پاکستانی افواج نا صرف ملکی سالمیت اور دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، بلکہ دشمن کے مذموم اور ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.