دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے ، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔سارک کانفرنس میں روڑے اٹکانہ بھارت کا پرانہ وطیرہ ہے۔ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے خواب مت دیکھے، سندھ طاس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کا تخفظ حاصل ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ
میاں محمد ندیم جمعرات 29 ستمبر 2016 15:58
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 ستمبر۔2016ء) دنیا ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے ، بھارت کا پاکستان کو تنہا کرنے کا خواب پورا نہیں ہو گا۔ پاکستان ہمیشہ مظلوم کشمیری عوام کی آواز بلند کرتا رہے گا۔ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ نریندر مودی کی تقریروں سے پاکستان کو دنیا میں تنہا نہیں کیا جا سکتا ، سارک کانفرنس میں روڑے اٹکانہ بھارت کا پرانہ وطیرہ ہے۔
ترجمان دفترخارجہ نفیس ذکریا نے کہا کہ کشمیر میں جاری بربریت نے بھارتی چہرے سے نقاب اٹھا دیا ، پاکستان کو تنہا کرنے کا دعویٰ محض پراپیگنڈہ ہے۔ پاکستان علاقائی تعاون کے لیے کوشاں رہے گا۔نفیس ذکریا کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان کا پانی روکنے کے خواب مت دیکھے، سندھ طاس معاہدے کو بین الاقوامی قوانین کا تخفظ حاصل ہے۔(جاری ہے)
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے تمام عالمی فورمز پربھارتی جارحیت کوبے نقاب کیا اور وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے خصوصی نمائندے مقرر کئے۔
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کی اخلاقی ، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور اس مسئلے کے حل کے لئے تمام ممکنہ کوششیں کی جائیں گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ 83 دنوں سے بے گناہ اور نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھائے جارہے ہیں ، چھرے والی بندوقوں کے ذریعے 108 کشمیریوں کی بینائی چھین لی گئی، جامعات کو نشانہ بنا کر متعدد طلبا کو بھی زخمی کیا جاچکا ہے، زخمی کشمیریوں کی تعداد 12 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے حریت رہنماو¿ں کو حراست میں لیا گیا اور اب تک 110 افراد کو شہید کیا جاچکا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ بھارت کی جانب سے مزید 7 ہزار سے زائد فوجیوں کو مقبوضہ کشمیر میں تعینات کیا گیا اور بھارتی قابض فوجیوں کی جارحیت میں کمی کے بجائے بھارتی مظالم مسلسل بڑھ رہے ہیں جبکہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ ہم نے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھی کشمیر کا معاملہ اقوام عالم کے سامنے لایا اور اب بھی پاکستان ہر سطح پر کشمیریوں کی حمایت کا اعلان کرتا ہے۔سارک کانفرنس میں بھارت کے انکار پر نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ بھارت کے سارک کانفرنس میں شمولیت نہ کرنے کا فیصلہ علم میں ہے اور یہ منفی ردعمل انتہائی افسوسناک ہے ماضی میں بھی بھارت سارک کانفرنس میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوششیں کرتا رہا ہے، بھارت کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں سارک کانفرنس کو خراب کرنے کی ناکام کوشش ہیں۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.