میری بینائی واپس کرو میں امتحان میں لکھ سکو ں،کشمیری طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خاتمے تک امتحانات میں شامل نہیں ہو ں گے ، طلباء

جمعرات 29 ستمبر 2016 17:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء ) ضمقبوضہ کشمیر میں طلباء نے کٹھ پتلی وزیر تعلیم نعیم اختر اور کٹھ پتلی انتظامیہ کے خلاف پلوامہ میں احتجاجی مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرے میں شامل طلباء نے پلے کارڈ زاور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ”میری بینائی واپس کرو، میں اپنا امتحان دے سکو، پہلے پیلٹ ، پھر بلٹ اور اب امتحان اور امتحانات کا بائیکاٹ “جیسے نعرے درج تھے ۔

طلباء امتحانات کو ملتوی کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے ۔ طلباء کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت تک امتحانات میں شامل نہیں ہو ں گے جب تک مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالیوں کا سلسلہ بند نہیں کیاجاتا ۔ اس سے قبل اسی طرح کے مظاہرے بانڈی پورہ ، سرینگر، کپواڑہ اور شوپیاں کے اضلاع میں بھی منعقد کئے گئے تھے۔