رائیونڈ دھرنا سرپلس ہے ، پلس کے آگے کیا ہے اس کا اعلان آج کرونگا ، عمران خان
پہلے وزیراعظم نوازشریف کو پیغام جانا تھا لیکن اب دوسرا پیغام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لئے جائے گا، جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو
جمعرات 29 ستمبر 2016 19:41
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 29 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ آج کا رائیونڈ دھرنا (دھرنا پلس)ہے۔ پلس کے آگے کیا ہے اس کا اعلان کل کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جلسے میں پہلے وزیراعظم نوازشریف کو پیغام جانا تھا لیکن اب دوسرا پیغام بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لئے جائے گا۔
آج کا جلسہ قومی یکجہتی کا مظہر ہوگا اور مودی سرکار کو بتائے گا کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔ آج نریندر مودی کو ایسا جواب دیا جائے گا جو نوازشریف مودی کو آج تک نہیں دے سکے۔ مختلف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب بھی ہم نے حکومت کی کرپشن اور دھاندلی کے خلاف آواز بلند کرتے ہیں تو ہمیں دہشت گردی حملوں کی دھمکی آجایاکرتی تھی اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت ڈری ہوئی ہے اورحکومت یہ تمام ہتھکنڈے عوام کو پی ٹی آئی کے جلسہ سے دور رکھنے کے لئے کرہی ہے لیکن آج پاکستان کے عوام بھرپور طریقے سے جلسے میں شرکت کریں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.