آزاد جموں وکشمیر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤمیں اضافہ ،متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی

اتوار 2 اکتوبر 2016 17:59

مظفرآباد ۔ 2 اکتوبر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 2 اکتوبر- 2016ء) آزاد جموں وکشمیر میں ڈینگی وائرس کے پھیلاؤمیں اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 49 ہو گئی ہے اور اس سلسلے میں ڈینگی کے مریضوں کے علاج کے لئے مظفرآباد میں عباسیہ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(اے آئی ایم ایس) میں الگ وارڈ قائم کر دیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں سیکرٹری ہیلتھ سروس میجر جنرل خالد نے اے آئی ایم ایس کا دورہ کیا اورڈینگی سے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کہ کہ ڈینگی کے خاتمے اور اس پر قابو پانے کے لئے بھرپوراقدامات اور احتیاطی تدابیر اپنائی جائیں۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لئے شہر اور دیگر علاقوں میں سپرے شروع کر دیا گیا ہے جبکہ عوام میں ڈینگی سے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے شعور اجاگرکرنے کے لئے مہم شروع کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

آئیسولیشن وارڈ کے انچارج نے بتایا کہ ڈینگی سے متاثرہ11 مریضوں کا علاج جاری ہے ، 15 مریضوں کوعلاج کے بعد ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈینگی کے دیگرمریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں ریفر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریضوں کی ہسٹری سے پتہ چلتاہے کہ وہ آزاد کشمیر سے باہر کے علاقوں میں گئے تھے اورڈینگی وائرس کا شکار ہوئے لیکن آزاد کشمیر میں ڈینگی وائرس کے فی الحال شواہد نہیں ملے ۔

متعلقہ عنوان :