لاہورہائیکورت نے پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی وصولی کے خلاف درخواست پر وفاقی اوروزارت پٹرولیم سے8نومبر کو جواب مانگ لیا ہے۔

Mohammad Ali IPA محمد علی جمعرات 6 اکتوبر 2016 18:19

لاہور (اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 اکتوبر۔2016ء )لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے شیراز ذکا ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی تو درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول کررہی ہے۔

(جاری ہے)

وکیل کے مطابق پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سیلز ٹیکس نافذ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ پارلیمان سے منظوری کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی سیلز ٹیکس کی وصولی غیر قانونی ہے۔ وکیل نے استدعا کی کہ پیٹرولیم منصوعات سیلز ٹیکس کی وصولی کو کالعدم قرار دیا جائے۔