مظفر آباد‘ کروڑوں کی لاگت سے تعمیر ہونے والا نلوچھی واٹر ٹینک آزمائشی طورپر ڈالے گئے پانی کے بوجہ کو بھی برداشت نہ کرسکا، جگہ جگہ سے لیکج کا شکار‘ پانی ڈالتے ہی مختلف جگہوں سے پانی رسنا شروع ہو گیا

جمعہ 7 اکتوبر 2016 17:31

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء ) کروڑوں روپے کی لاگت سے ایم سی ڈی پی کے تحت تعمیر ہونے والا نلوچھی واٹر ٹینک آزمائشی طورپر ڈالے گئے پانی کے بوجہ کو بھی برداشت نہ کرسکا، جگہ جگہ سے لیکج کا شکار، پانی ڈالتے ہی مختلف جگہوں سے پانی رسکنا شروع ہو گیا۔محکمہ کے اہلکاران پلستر وغیرہ کرکے لیکج چھپانے کے لیے سرگرداں۔ عوامی حلقوں کا واٹر ٹینک کا معائنہ کرنے کا مطالبہ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے ایم سی ڈی پی کے تحت نلوچھی میں تعمیر ہو نے والا واٹر ٹینک میں آزمائشی طور پر پانی ڈالنے سے جگہ جگہ سے پانی سرکنا شروع ہو گیا۔ ناقص تعمیر کو چھپانے کے لیے ذمہ داران نے پلستر کے ذریعے لیکج کو چھپانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ٹینک کی لیکج نے ایم سی ڈی پی کے پراجیکٹس پر سوالیہ نشان پیدا کردیا ہے۔ عوامی حلقوں کا سرکاری خزانے کو کروڑوں کی پھکی لگانے کی انکوائری اور ناقص تعمیر ٹینک کی چیکنگ کا اور ذمہ داران کے خلاف کامطالبہ۔

متعلقہ عنوان :