جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات

جمعہ 7 اکتوبر 2016 19:32

جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 7 اکتوبر- 2016ء) جڑواں شہروں سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، سرگودھا، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواوں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورانفیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش پنجاب میں فیصل آباد24، نورپورتھل01، خیبرپختونخوا میں مالم جبہ11، پٹن10،سیدوشریف06، کالام04، لوئردیر02 جبکہ کے بالاکوٹ کے مقام پر01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت تربت44، سبی، شہید بینظیرآباد، لسبیلہ 42، میرپورخاص، دادو 41 جبکہ اسلام آباد میں 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :