مظفر آباد‘ پیر چن جی انتقال کرگئے ‘ بلگراں میراہ سیداں میں سپر خاک

نماز جنازہ میں اہل علاقہ ‘ مریدین ‘ عزیزو اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء )پیر سید قاسم شاہ کے والد محترم ‘پیر سید رضاعلی شاہ ‘ پیر سید سخاوت حسین شاہ‘ پیر سید عبدالغفار حسین شاہ کے چاچا ‘ المہدی فاؤنڈیشن آزاکشمیر کے صدر علامہ حافظ سید کفایت حسین نقوی کے سُسر‘صحافی سید اذکار نقوی کے نانا‘ روحانی شخصیت ‘مخدوم دربار عالیہ میراہ شریف پیر سید غلام نبی شاہ المعروف ”پیر چن جی“ انتقال کرگئے۔

نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت‘ والد اور بھائیوں کے پہلو میں سپر دخاک ۔ ہر آنکھ اشک بار ‘مریدین بھی دھاڑیں مار مار کر روتے رہے۔ رقت آمیز مناظر ‘ تفصیلات کے مطابق مخدوم دربار عالیہ میراہ شریف روحانی شخصیت پیر سید غلام نبی شاہ المعروف ”پیر چن جی“ گزشتہ روز انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ بلگراں میراہ سیداں میں اد ا کی گئی ۔

نماز جنازہ چیئرمین النور ویلفیئر ٹرسٹ و سینئر وائس چیئرمین جعفریہ سپریم کونسل جموں و کشمیر علامہ فرید عباس نقوی اور امام جامع مسجد بلگراں مولانا غلام مرتضیٰ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں المہدی فاؤنڈیشن آزاکشمیر کے صدر علامہ حافظ سید کفایت حسین نقوی‘ڈی ایف او جنگلات تجدید غلام مجتبیٰ مغل ‘ فاریسٹر سلیم اعوان ‘ پیر سید طفیل حسین کاظمی ‘سید قلندر نقوی‘ قاضی مشتاق ظفر ‘مریدین ‘ اہل علاقہ ‘ عزیز و اقارب سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔ مرحوم کو حاطہ مزار میں والد اور بھائیوں کے پہلو میں سپرد خاک کردیا گیا۔