بے بنیا د مقدمات‘ گرفتاریوں سے حوصلہ پست نہیں ہونگے‘ انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بند نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کیا جاسکتاہے

پی ایس ایف کے رہنماء عثمان خان المعروف سنی کی صحافیوں سے بات چیت

ہفتہ 8 اکتوبر 2016 16:52

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔08 اکتوبر۔2016ء ) پی ایس ایف کے رہنماء عثمان خان المعروف سنی نے کہا ہے کہ بے بنیا د مقدمات اور گرفتاریوں سے جیالوں کے حوصلہ پست نہیں ہونگے۔حکومت انتقامی کارروائیوں پر اترآئی ہے ۔ اگر انتقامی کارروائیوں کاسلسلہ بند نہ کیا گیا تو حکومت کیخلاف تحریک کا آغاز کیا جاسکتاہے۔ فیصل راٹھور کی جعلی مقدمہ میں گرفتار ی قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایس کی فور س اپنے قائدین کی پشت پر ہے ۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عثمان خان نے کہا کہ سابق وزیر فیصل راٹھور پر فائرنگ بھی کی گئی اور انھیں جعلی مقدمہ میں گرفتار کر کے ان سے سیاسی انتقام لینے کی بھونڈی کوشش کی گئی ۔ حکمرانوں کو جعلی منیڈیٹ ہضم نہیں ہو رہا ہے۔ پی ایس ایف کے جیالوں کا امتحان نہ لیا جائے۔حکومت بے بنیاد مقدمات سے باز آجائے ورنہ پر امن احتجاجی تحریک چلا ئینگے۔