محکمہ موسمیات کی ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی

مالاکنڈ ڈویژن ٬ْ گلگت بلتستان ٬ْکشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان

پیر 10 اکتوبر 2016 13:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن ٬ْ گلگت بلتستان ٬ْکشمیر اور اس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا تاہم ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی ٬ْسب سے زیادہ بارش پنجاب کے اضلاع کوٹ ادو 05 اور ڈی جی خان میں 01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :