ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے 25 فیصد زائد بارشیں ہوئیں٬محکمہ موسمیات

پیر 10 اکتوبر 2016 16:30

لاہور۔10 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2016ء) ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے 25 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔ محکمہ کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ مون سون سیزن کے دوران ماہ ستمبر میں بارشیں معمول کے قریب قریب رہیں جبکہ ماہ اگست میں سب سے زیادہ بارشیں معمول سے 76 فیصد زیادہ ہوئیں‘ اسی طرح جولائی میں بہت کم بارشیں ہوئیں‘ ماہ ستمبر میں معمول سے 7 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں‘ علاوہ ازیں پنجاب‘ خیبرپختونخوا ‘ گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ جبکہ سندھ‘ آزاد جموں کشمیر میں معمول سے کم اور بلوچستان میں معمول کے مطابق بارشیں ہو ئیں۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایا کہ ماہ ستمبر میں سب سے زیادہ بارشیں صوبائی دارالحکومت میں 127.9 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی٬ اسی طرح اگست کے مہینہ میں سب سے زیادہ بارش لاہور میں 316.8 ملی میٹر بارش ہوئی جو معمول سے دو گنا ہے‘ دریں اثناء جولائی کے مہینہ میں سب سے زیادہ بارش گوجرانوالہ کینٹ میں 501.3 ملی میٹر ریکارڈ کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :