ٹی ایچ کیوہسپتال کی جلد تعمیر کاکام شروع کرایاجائے‘ عوام علاقہ سب ڈویژن عباسپور کا مطالبہ

پیر 10 اکتوبر 2016 22:02

عباسپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) عوام علاقہ سب ڈویژن عباسپور نے وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدرخان وزیرامورکشمیر چوہدری برجیس طاہر سے مطالبہ کیاہے کہ ٹی ایچ کیوہسپتال کی جلد تعمیر کاکام شروع کرایاجائے عباسپور میں تعنیات اے ڈی سی جی کومکمل اختیارات رہ جائیں ان خیالات کااظہار عوامی ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سردارمحمد یوسف چغتائی ٬سیکرٹری جنرل سردارجنیدکبیر چغتائی ٬سردارعامراورنگزیب خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیاانہوں نے کہاکہ عباسپور حلقہ نمبرا میں ہسپتال نہ ہونے کی وجہ سے تین لاکھ کی آبادی صحت کی بنیادی سہولیات میسر نہیں ہے عباسپور میں چاربیڈ پرایک چھوٹا ساہسپتال ہے جس میں صحت کی بنیادی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہے لہذا ہم حکومت آزادکشمیر سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ عباسپور ہسپتال کی تعمیر کاکام ہنگامی اورجنگی بنیادوں پرشرو ع کیا جائے تاکہ باڈرلائن کے قریب عوام کوصحت کی بنیادی سہولیات فراہم ہوسکیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ سب ڈویژن عباسپور میں اے ڈی سی جی عرصہ چھ سال ہوگئے تعنیات ہے تاہم اس کے پاس اختیارات نہیں ہم وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمدفاروق حیدر خان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ عباسپورمیں تعنیات اے ڈی سی جی کومکمل اختیارات دیئے جائیں تاکہ وہ عوام کی مشکلات کاازالہ کرسکیں اورعوام کے مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوسکیں انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیاہے کہ عباسپور میں ادویات کے کوٹہ میں اضافہ کیاجائے اورالٹراساؤنڈ مشین سمیت دیگر صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں یہ حلقہ بالکل باڈرلائن کے قریب ہے یہاں پر یہ سہولیات انتہائی ضروری ہیں حکومت آزادکشمیر محکمہ صحت اوروزیرصحت اس اہم مسئلہ پر فوری توجہ دیں اورعوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں۔