مقبوضہ کشمیر٬قابض افواج نے محرم الحرام کے جلوسوں پر پابندی عائد کر دی

پیر 10 اکتوبر 2016 22:05

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 10 اکتوبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی دہشت گردی جاری ہے قابض افواج نے محرم الحرام میں پوری وادی کوکربلا بنا دیا ہے۔ مقبوضہ وادی میں محرم الحرام کے جلوسوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ٬پامپورمیں سرکاری ادارے پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ٬فائرنگ سے ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا۔سرینگر کے علاقے پامپور میں مسلح افراد نے حملہ کردیا٬حملہ آوروں سے مقابلے میں ایک بھارتی فوجی زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی افواج نے سرکاری عمارت میں موجود دو مسلح افراد کو گھیرے میں لے لیا گیا۔دوسری جانب چورانوے روز گزرنے کے باوجود مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کے مظالم کم نہ ہوسکے۔ وادی میں تاحال کرفیو برقرار ہے اور محرم الحرام کے جلوس بھی نکالنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔حریت رہنماں کی اپیل پر وادی میں مکمل شٹرڈان اور پہیہ جام رہا٬ ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئی.قابض فوج کی فائرنگ٬ شلینگ اور لاٹھی چارج سے خواتین اور بچوں سمیت ایک سو سے زائد مظاہرین زخمی ہوگئے٬آٹھ سو سے زائد نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ چار سو چالیس کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :