آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت چند مقامات پر بارش کی توقع ہے ٬ْ محکمہ موسمیات

منگل 11 اکتوبر 2016 14:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ ڈویژن ٬ْگلگت بلتستان٬کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر رقیہ محمودکے مطابق آئندہ 48گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گاتاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات کے درجہ حرارت کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دور ان تربت42٬رحیم یار خان 40٬ سبی ٬لسبیلہ 39 اور لاہور میں کم سے کم 21٬ اسلام آباد 13٬ کراچی 23٬ پشاور 18٬ کوئٹہ 03٬ گلگت 06٬ چترال 08اور ہنزہ میں 07ڈگری تک رہنے کی امید ہے ۔

متعلقہ عنوان :