امام حسین ؓنے شہادت اس نظام کی حفاظت کیلئے پیش کی جو خلافت راشدہ کی صورت میں نبی ؐدے کر گئے تھے‘اسلام نے جو طرزحکمرانی خلافت راشدہ کی صورت میں پیش کیا ‘عدل انصاف پر نظام خلافت کے خلاف شہادت پیش کرکے آنے والی دنیا کو پیغام دیا کہ وہ اصولوں پر کوئی کمپوورمائز نہ کریں

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی کا بین

منگل 11 اکتوبر 2016 16:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اکتوبر2016ء) جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر وممبرقانون سازاسمبلی عبدالرشید ترابی نے کہاہے کہ امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شہادت اس نظام کی حفاظت کے لیے پیش کی جو خلافت راشدہ کی صورت میں نبی ؐدے کر گئے تھے٬اسلام نے جو طرزحکمرانی خلافت راشدہ کی صورت میں پیش کیا عدل انصاف پر نظام خلافت کے خلاف شہادت پیش کرکے آنے والی دنیا کو پیغام دیا کہ وہ اصولوں پر کوئی کمپوورمائز نہ کریں ‘جس طرح انھوںنے نہیںکیا٬اپنی اور اپنے سارے خاندان کی قربانی پیش کرکے ایک عظم الشان مثال قائم کردی ٬آج بھی وہی استعمار اپنا والڈ آڈر اور طاغوتی ایجنڈا امت پر نافذ کیا ہوا ہے ٬امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے شہادت پیش کر کے یہ پیغام دیا کہ اس نظام کے خلاف مزاحمت کی جائے٬خلافت سے محروم ہونے کی وجہ سے پوری امت انتشار کا شکار ہوئی اس کو تقسیم کردیا گیا٬اس کے حصے بخرے کیے گئے٬ان احالات میں امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت پر چلتے ہوئے شیطان اور اس کے طاعوت کا مقابلہ متحداور متفق ہوکر کیا جائے٬امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ظلم اورانصافی کے خلاف جہاد کیا جائے٬کشمیر٬فلسطین سمیت دنیا پر ہر جگہ عالم کفر متحدہو کرمسلمانوں پر ٹوٹ پڑا ہے٬ا س کے خلاف اٹھ کھڑا ہونے کی ضرور ت ہے٬پوری دنیا سے ظلم اور ناانصافی کو مٹانے کے لیے ضرور ی ہے متحد اور متفق ہوکر آگے بڑھا جائے٬پورامت متحدہو کر دین کے غلبے کے لیے کام کرے۔

(جاری ہے)

اتحاد اور اتفاق سے ہی عالم کفر کو شکست سے دوچار کیا جاسکتاہے٬امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سنت آج کشمیراور فلسطین میں نوانوں ادا کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :