راجہ محمدفاروق حیدرخان کا سیز فائرلائن کا ہنگامی دورہ

عوام کو مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی

منگل 11 اکتوبر 2016 16:51

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2016ء)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان نے سیز فائرلائن کا بزریعہ ہیلی کاپٹر ہنگامی دورہ کیا۔ وزیراعظم آزادکشمیرکے ہمراہ سینئروزیر چوہدری طارق فاروق اور وزیراطلاعات وسیاحت راجہ مشتاق منہاس بھی تھے۔ سماہنی کی تاریخ میں گذشتہ 15 سالوں میں کسی بھی وزیراعظم نے باقاعدہ دورہ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلاموقع تھا کہ آزادکشمیرکے منتخب وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سیز فائرلائن پربسنے والے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے وادی سماہنی سمیت سیز٬چھمب ٬ نکیال ٬اورعباس پورکا دورہ کیا۔ وزیراعظم جب راجہ بڈھے خان گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج سماہنی پہنچے توسابق امیدوار اسمبلی راجہ مقصود احمد خان اور مسلم کانفرنسی راہنما راجہ منیر اللہ خان کے ہمراہ متاثرین LOC نے سینکڑوں کے حساب سے ان کا استقبال کیا۔

ان پرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں۔ اس موقع پروزیراعظم نے ویلج ڈیفنس کمیٹیوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔ وزیراعظم جب LOC کے عوام سے ملے توان کے چہرے کھل اٹھے ۔ وزیراعظم نے سیز فائرلائن کے عوام کو یقین دھانی کروائی کہ ان کے جملہ مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کیے جائیں گے۔