عاشورہ محرم میں قیام امن کیلئے علماء کا کردار قابل تحسین ہے٬ڈی سی او

جمعرات 13 اکتوبر 2016 19:35

مظفر گڑھ۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2016ء) عاشورہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں پائیدار قیام امن کیلئے ضلع بھر کے علماء کرام و ممبران امن کمیٹی کا کردار قابل تحسین ہے ٬یہ بات ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ضلعی انتظامی افسران سے اپنے دفتر میں ایک ملاقات کے دوران کہی٬ انہوں نے کہا کہ ضلع کے عوام امن پسند ہیں جو ضلع میں مستقل قیام امن کیلئے ضلعی انتظامیہ او ر پولیس سے بھر پور تعاون کرتے ہیں٬ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندگان ٬ سول سوسائٹی اور انجمن تاجران نے ضلع میں قیام امن کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے٬ ڈی سی او نے مزید کہا کہ سرکاری محکموںکے افسران ا ور اہلکاروں نے بھی اپنے فرائض احسن طریقہ سے سرانجام دئیے ہیں جو قابل تعریف ہیں٬ انہوں نے ضلع کی فضا کو پرامن رکھنے میں تمام علماء کرام ٬ سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان کو مبارک باد دیتے ہوئے ان کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا ٬اس موقع پر اے ڈی سی مہرخالد٬ ڈی او سی شہزاد مگسی٬ ای ڈی او فنانس محمد اعظم٬ ای ڈی او سی ڈی غلام عباس سومرو٬ اے سی مظفرگڑھ ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی سمیت ضلعی محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :