
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیرتھیم سونگ بنانے کا اعلان٬گانے میں معروف فنکار حصہ لیں گی
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنادیا ہے٬ پروجیکٹ ڈائریکٹر عمر احسن کی عمیر جسوال کے ہمراہ پریس کانفرنس
ہفتہ 15 اکتوبر 2016 19:47
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر تھیم سونگ تیار کر کے بھارتی جارحیت اور بربریت کو دنیا بھر میں بے نقاب کیا جائے گا۔
یہ گانا پاکستان کے علاوہ عالمی میڈیا پر بھی نشر کیا جائے گا۔ اس میں ہندی زبان کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ہندوستان کے شہری بھی ظلم کے خلاف اس آواز کو سنیں۔ گانے کی تیاری میں عمیر جسوال٬ علی عظمت اورکوک اسٹوڈیو سمیت دیگر مقبول فنکار حصہ لے رہے ہیں۔اس میں حصہ لینے کے خواہش مند مزید فنکار اور اداکاروں کو بھی خوش آمدید کہیں گے۔ عمر احسن نے بتایا کہ پہلے مرحلے پر یہ گانا لانچ کیا جائے گا٬ دوسرے مرحلے پر مزید پروڈکشن بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کے دل مقبوضہ وادی کے کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور وہ ان کی بھارتی تسلط سے آزادی کے لیے ہر سطح پر ان کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔ عمر احسن نے کہا کہ بھارت نہ صرف مقبوضہ کشمیر بلکہ سکھ٬ عیسائیوں اور ہندو مذہب کی مختلف برادریوں پر بھی مظالم ڈھا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کو اپنی قراردادوں پر فوری عملدرآمد کرانا چاہیے۔ ایسی کون سی عدالت ہے جہاں 70 سال تک کیس کا فیصلہ نہ ہو۔ معروف گلوکار عمیر جسوال نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وہ میدان میں آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ پاکستانی بہت سے فنکار ان مظالم پر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں لیکن انہیں اب اپنی یہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عمیر جسوال نے کہا کہ فیس بک پیج پر کشمیر کا اسٹیٹس لگانے پر بھارتی شہریوں کی ایک بڑی تعداد نے انہیں ان فالو کردیالیکن انہیں اس کی بھی کوئی پرواہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ بھارتی عوام کو بھی بتانا چاہتے ہیں کہ ایک کروڑ لوگ دہشت گرد نہیں ہو سکتے٬ انہیں خاموش نہیں کیا جا سکتا٬ ان کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا۔ وہ ہمارے بھائی اور حصہ ہیں۔ ہمارے لیے سب سے پہلے پاکستان ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر فنکار ٬ گلوکار یہیں اپنی سرزمین پر بڑا ہوا ہے پھر اسے بھارت سے آفر آتی ہے۔ لوگ شاید اب بھی یہی سوچ رہے ہیں کہ انہیں بھارت میں عزت ملے گی تو انہیں اپنی سوچ بدلنی چاہیے۔ فنکاروں کو سوچنا چاہیے کہ انہیں پاکستان نے پالا ہے٬ نام دیا ہے٬پہلے بھی عزت یہیں سے ملی تھی اور اب بھی ملے گی۔ اپنے لوگوں کا سوچیں اور خاموشی توڑیں۔ عمیر جسوال نے کہا کہ یہ گانا عالمی سطح پر کشمیریوں کے انسانی حقوق کی آواز بنے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
" ریسکیو والے لاش چوک پر چھوڑ گئے، گھر تک پہنچانے کی زحمت بھی نہيں کی"
-
پی آئی اے نے 13 سے 27ستمبر تک پاکستان سے کینیڈا کیلئے فضائی آپریشن عارضی معطل کردیا
-
وفاقی حکومت سیلاب متاثرین بحالی کیلئے اقوام متحدہ اور عالمی ڈونرز سے امداد کی اپیل کرے
-
پنجاب میں سیلاب کی تباہی ناقابل بیان ہے، چنیوٹ اور مضافاتی علاقوں میں زیادہ نقصان ہوا ہے
-
قائمہ کمیٹیوں سے پی ٹی آئی کے استعفے،حکومت نے اپنی حکمت عملی طے کر لی
-
سندھ میں حکومت کے نام پر لوٹ مار اور کرپشن کا ”سسٹم“ چل رہا ہے
-
یہ غریب ریاست اس ملک کی اشرافیہ کےمزید ناز و ادا اٹھانےکے قابل نہیں رہی
-
اسٹیٹ بینک کا مرکزی بینک برائے ڈیجیٹل کرنسی کا منصوبہ تجرباتی مرحلے میں داخل ہوگیا
-
سکیورٹی فورسز کا مستونگ میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد مارے گئے
-
حکومت کا سیلاب اور مہنگائی سے بے حال عوام پر نیا ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ، نئی قیمت 3 لاکھ 86 روپے سے تجاوز کرگئی
-
ہم ایسے کسی بیان کو معمولی نہیں لیں گے جو علاقائی امن وامان اور استحکام کے منافی ہو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.