ملازمین تنظیموںکے عہدیداران کاتعلیمی پیکج کے حوالے سے ہنگامی اجلاس

اتوار 16 اکتوبر 2016 15:30

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اکتوبر2016ء) جملہ ملازمین تنظیموںکے عہدیداران کاتعلیمی پیکج کے حوالے سے ہنگامی اجلاس ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں آزاد جموں و کشمیر ہیڈ ماسٹرز اینڈ آفیسرز ایسوسی ایشن ٬آزاد جموں و کشمیر کالج ٹیچرز ایسوسی ایشن٬ آزاد جموں و کشمیر سکول ٹیچرز آرگنائزیشن اورآل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے مرکزی ٬ ڈویژنل اور تحصیل باڈیز کے عہدیداران نے تعلیمی پیکج کو بحال رکھنے کے ساتھ ساتھ اس میں ممکنہ اصلاحات کرنے پر اتفاق کیا جملہ ملازمین نے حکومت کی میرٹ اور سنیارٹی کی بحالی کو آزاد کشمیر کے لیے خوش آئند قرار دیا جملہ ملازمین تنظیموں اور حکومت کو ایک دوسرے کا دست بازو قرار دیا تاہم تعلیمی پیکج کو رول بیک کرنے کے حوالے سے ملازمین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے درج ذیل مشرکہ قرار داد منظور کی یہ کہ آزادکشمیر میں حالیہ تعلیمی پیکج کے تحت ادارہ جات کی اپ گریڈیشن سے طلبا و طالبات ٬ اساتذہ اور کلریکل سٹاف کو بہت فائدہ ہواہے اور یہ بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ تعلیمی پالیسی 2009کو نافذ کرنے کا ایک اقدام ہے٬ اس تعلیمی پیکج کو رول بیک کرنے کی بجائے اس میںموجودہ خامیوںکا تدارک کیا جائے٬ اس تعلیمی پیکج کے تحت اپ گریڈ ہونے والے ادارہ جات میں نئے داخل ہونے والے طلبا وطالبات کے مستقبل کی خاطر اس تعلیمی پیکج کوبحال رکھا جائے٬ یہ کہ تعلیمی پیکج رول بیک ہونے کی صورت میں محکمہ تعلیم آزادکشمیر کا پورا تعلیمی ڈھانچہ شدید متاثرہو گااور انتظامی مسائل پیدا ہوں گے٬ یہ کہ اس پیکج میں ردوبدل کرنے کے لیے آزادکشمیر میں قائم ملازمین کی آرگنائزیشن اور تنظیموں کو بھی اعتما دمیں لیا جائے ٬ اجلاس کے آخر میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ جملہ تنظیموں کے عہدیداران اور اساتذہ پر مشتمل وفد آزادکشمیر کے وزیر اعظم جناب راجہ فاروق حیدر ٬ وزیر تعلیم سکولز بیرسٹر افتخار احمد گیلانی اور سیکرٹری تعلیم جناب ارشاد کیانی سے ملاقات کرتے ہوئے تعلیمی پیکج کے رول بیک کی صورت میں نقصانات اور دیگر خدشات سے آگا ہ کرے گااجلاس میں ملازمین تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ ملازمین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔