بالائی پنجاب٬مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ پشاور٬فاٹا٬ کشمیر اورگلگت بلتستان میں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکا ن

بدھ 19 اکتوبر 2016 13:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2016ء) اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب٬مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ پشاور٬فاٹا٬ کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ درجہ حرارت سکھر میں 39 ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب٬مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ پشاور٬فاٹا٬ کشمیر اورگلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم بدستور خشک اور گرم رہے گا۔

متعلقہ عنوان :