پاکستان اور امریکہ کا دوطرفہ تعلقات کو جاری رکھنے اور نجی شعبہ کو دوطرفہ سرمایہ کاری میں وسعت لانے کے عزم
دونوں ممالک کثیر جہتی باہمی تعلقات سے وابستہ ہیں جو عوام اور کاروباری برادری کے مفاد میں ہیں ٬ْ سرمایہ کاری فورم پاکستان میں معاشی اصلاحات کے باعث معیشت مستحکم ٬ْامریکہ اصلاحاتی عمل میں پاکستان کیساتھ تعاون جاری رکھے گا ٬ْاعلامیہ امریکی ٹیکسٹائل مارکیٹوں تک ترجیحی بنیادوں پر رسائی کو یقینی بنایا جائے ٬ْوزیر تجارت خرم دستگیر کی گفتگو
جمعرات 20 اکتوبر 2016 21:22
(جاری ہے)
ٹیفا اجلاس میں دونوں ممالک نے باہمی تجارت کو بڑھانے کیلئے تاجروں کو منڈیوں تک رسائی دینے کے عزم کا بھی اظہار کیا ہے۔
دونوں اطراف سے معاشی تعلقات سمیت تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان امریکی ٹیکسٹائل مارکیٹ تک ترجیحی بنیادوں پر رسائی چاہتا ہے اور پاکستان نے امریکہ سے پاکستان کے سفر بارے ایڈوائزری پر نظرثانی کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ امریکی ٹیکسٹائل مارکیٹوں تک ترجیحی بنیادوں پر رسائی کو یقینی بنایا جائے اور آئی ٹی سے متعلقہ سروسز کے برآمدکندگان کو ویزوں کے اجراء میں آسا نی لائی جائے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوں۔ وزیر تجارت دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات پر غوروخوص کرنے والے پاکستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔ امریکی وفد کی قیادت تجارتی نمائندہ اور سفارتکار مائیکل فورمن کر رہے ہیں اور اس وفد میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈیوڈہیل ڈیٹی تجارتی نمائندہ میتھوووگل اور مائیکل ڈیلینسی اور امریکی تجارتی تعلقات برائے وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کی ڈائریکٹر زیبا ریاض الدین شامل ہیں پاکستانی وفد میں سیکرٹری تجارت عظمت رانجھا ایڈیشنل سیکرٹری تجارت اسد ہمایوں الدین اور واشنگٹن میں ٹرید منسٹر علی طاہر شامل ہیں ۔اجلاس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر تجارت نے کہا کہ پاکستان کئی وجوہات کی بناء پر امریکی ٹیکسٹائل مارکیٹ تک ترجیحی طو رپر رسائی دیئے جانے کا مستحق ہے ٬ْ وزیر تجارت نے کہا کہ کئی بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کی معیشت کو ٹھوس وجوہات کی بناء پر مستحکم قرار دیا جبکہ ملک میں سیکورٹی کی صورتحال میںخاطر خواہ بہتری آئی ہے او رپاکستان چند سال قبل کی نسبت آج زیادہ محفوظ ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پائیدار طور پر مستحکم پاکستان نہ صرف اپنے لوگوں کیلئے خوشحالی لائے گا بلکہ خطہ کو مستحکم بنانے میں بھی اپنا کردار ادا کر سکے گا ۔ امریکی سفارتکار رمائیکل فورمن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ٹی آئی ایف اے سرمایہ کاری کے لئے تجارتی تعلقات میں پیش رفت کے لئے اعلی ترین فورم کے طور پر کردار ادا کرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ اقتصادی تعلقات کا یہ صرف معمولی فرق ہے اور ٹی آئی ایف اے کے ساتھ ہم تجارتی مواقعوں کے امکانات تلاش کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان میں ڈھانچہ جاتی بڑی اہم اصلاحات کی گئی ہیں ان اصلاحات میں اقتصادی اور توانائی کی اصلاحات شامل ہیں جن کے نتیجہ میں مجموعی طور پر اقتصادی ترقی ہوئی ہے اور ملک میں مہنگائی میں کمی آئی ہے جس کی وجہ سے دونوں ممالک میں تجارتی تعلقات کی مزید مضبوطی کے لئے ساز گار ماحول ملتا ہے۔ اجلاس کے دوران دونوں اطراف نے امریکہ کو پاکستانی برآمدات تک رسائی میں بہتری لانے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا ۔ان شعبوں میں ٹیکسٹائلز زرعی اشیاء ٬ پاکستان میں حقوق ملکیت دانش کا نفاذ ٬ اختلافی امور کے حل کے مکینزمز کا قیام‘ افغانستان میں دفاعی اشیاء کی پاکستانی کمپنیوں سے خریداری اور کاروباری مواقع کے بارے میں پاکستان میں اگلی کانفرنس کا انعقاد شامل ہیں ۔ اس کے علاوہ تجارت سے متعلقہ دیگر امور بھی ان میں شامل ہیں۔مزید اہم خبریں
-
سمگلنگ ملکی معیشت کے لیے نقصان دہ، کوسٹ گارڈز اسے روکنے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں،وفاقی وزیر داخلہ
-
کووڈ۔19 مریضوں پر جراثیم کش ادویات کا استعمال ’خطرناک نتائج کا حامل‘
-
غزہ: ان پھٹا گولہ بارود صاف کرنے میں 14 سال لگ سکتے ہیں، ماہرین
-
یوکرین جنگ: بچوں کی ہلاکتوں میں 40 فیصد اضافہ، یونیسف
-
ایران: نوعمر لڑکیوں پر حجاب قوانین کے کڑے اطلاق پر تشویش
-
سوڈان: سلامتی کونسل کا الفاشر میں عسکری کارروائیاں روکنے کا مطالبہ
-
ماحول دوست توانائی کی طرف منصفانہ منتقلی کے اقدام کا آغاز
-
امریکہ: تعلیمی ایکٹ میں ’جنس‘ کی نئی تعریف پر تشویش
-
یوکرین: توانائی اور نقل و حمل کے انتظامات پر حملوں میں تشویشناک اضافہ
-
غزہ: خان یونس میں اسرائیلی بمباری کے خوف سے لوگ علاقہ چھوڑنے پر مجبور
-
قطر سے تارکین وطن کے انسانی حقوق کے تحفظ کا مطالبہ
-
غزہ جنگ لبنان میں معاشی بحران بڑھنے کا سبب، یونیسف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.