محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی

مالاکنڈ٬ ہزارہ ڈیژن٬ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

جمعہ 21 اکتوبر 2016 13:19

محکمہ موسمیات کی آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2016ء) محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشن گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مالاکنڈ٬ ہزارہ ڈیژن٬ گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

فورکاسٹنگ آفیسر محمد فاروق کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش بھی ہو سکتی ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ٬ ہزارہ٬ پشاور٬ راولپنڈی ڈویژن٬کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔ سب سے زیادہ بارش بالاکوٹ08٬ پٹن06٬ کوہاٹ05٬ دیر02٬ میرکھانی٬ کالام٬ مظفرآباد٬ پشاور٬ راولپنڈی01ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ بارش نہ ہونے کی وجہ موسم میں خنکی بڑھنے لگی ہے جس سے لوگوں کو بخار اور زکا م جیسے امراض کا سامنا ہے اور یہ صورت حال بارش ہونے تک جاری رہ سکتی ہے

متعلقہ عنوان :