حریت رہنمایاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک٬ آئی سی یومنتقل کردیا گیا ٬ دائیں بازونے کام کرنا چھوڑ دیا

ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:13

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے زیر حراست رہنمایاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث آئی سی یومنتقل کردیا گیا۔ہفتہ کو یاسین ملک کے دائیں بازونے کام کرنا چھوڑ دیا۔

(جاری ہے)

خاندانی ذرائع کے مطابق ہفتہ کو یاسین ملک کے دائیں بازونے کام کرنا چھوڑ دیا اور حالت تشویشناک ہو گئی جس کے بعد ان کو سینٹرل جیل سے پرائیویٹ کلینک شورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سری نگرمنتقل کر دیا گیا۔خبر ملنے پر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بے ہوش ہوگئیں جن کوبیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیاگیا۔(م ن)