حریت رہنمایاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، خبر سنتے ہی اہلیہ مشال ملک بے ہوش ہو گئیں، ہسپتال منتقل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 22 اکتوبر 2016 22:43

حریت رہنمایاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک، خبر سنتے ہی اہلیہ مشال ..

سری نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے کٹھ پتلی انتظامیہ کے زیر حراست رہنمایاسین ملک کی حالت انتہائی تشویشناک ہونے کے باعث آئی سی یومنتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز حریت رہنما یاسین ملک کے دائیں بازونے کام کرنا چھوڑ دیا جس کے باعث ان کی حالت تشویشناک ہو گئی۔ یاسین ملک کی حالت تشویش ناک ہونے کے بعد ان کو سینٹرل جیل سے پرائیویٹ کلینک شورہ میڈیکل انسٹیٹیوٹ سری نگرمنتقل کر دیا گیا۔ خبر ملنے پر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک بے ہوش ہوگئیں جن کو فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا۔