میرا اور نوازشریف کا احتساب جو ٹی آراوز بنائے گئے ہیں انہی سے کیا جائے٬عمران خان
نوازشریف کیخلاف احتجاج ہوا تو ایل او سی پر کارروائی شروع ہوجاتی ہے٬ حکومت پاک فوج کو بدنام کرر ہی ہے٬سیکیورٹی لیکس کا ذمہ دار کون ہے حکومت اسے سامنے لائے٬سیکیورٹی لیکس میرے خیال سے حکومت نے خود کرائی ٬وزیراعظم سیکیورٹی تھریٹ بن گئے ٬نوازشریف خود چور ہیں دوسروں کی چوری کیا پکڑیں گے٬سب ڈاکو ملے ہوئے ہیں٬اگر شوکت خانم اور میرے خلاف ثبوت ہیں تو مجھے آج تک نوٹس کیوں نہیں بھیجا گیا٬8سال سے ایکشن کیوں نہیں لیا ٬وزیردفاع کا کام پاکستان کا دفاع کرنا نہ کہ وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنا ہے ٬چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
پیر 24 اکتوبر 2016 14:55
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ حکومت فوج کو بدنام کر رہی ہے٬سیکیورٹی لیکس کا ذمہ دار کون ہے٬سیکیورٹی لیکس حکومت نے کرائی ہیں٬پاکستان کے خلاف جو زبان بھارت بول رہا ہے٬وہی آج امریکا بھی بول رہا ہے اور وزیراعظم خود کو بچانے کیلئے بھارت اور اسرائیل سے اپیل کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نرنیندر مودی کیجانب سے بار بار حملے ہورہے ہیں٬نوازشریف کیخلاف احتجاج ہوا تو ایل او سی پر کارروائی شروع ہوجاتی ہے٬اب وزیراعظم سیکیورٹی تھریٹ بن گئے ہیں٬وزیردفاع امریکا کو جواب دینے کے بجائے الزام تراشی کر رہے ہیں کیا فوج کیلئے بیان دینا وزیردفاع کا کام نہیں ہے۔
عمران خان نے کہا کہ امور وزیردفاع کا کام وزیراعظم کی کرپشن کا دفاع کرنا نہیں ہے٬وزیردفاع امریکا کو جواب دینے کے بجائے شوکت خانم ہسپتال کو نشانہ بنارہے ہیں٬خواجہ آصف کا کام پاکستان کا دفاع کرنا ہے٬سیکیورٹی لیکس کا ذمہ دار کون ہے٬حکومت سامنے لائے٬اگر میری کرپشن ہے تو اب تک نوٹس کیوں نہیں بھیجا٬مسلم لیگ (ن) کے رہنما بتائیں کہ کرپشن کی تعریف کیا ہے٬میرے خلاف ثبوت ہیں توٹرائل کیا جائے میں تیار ہوں٬ احتساب مجھ سے کیا جائے جو ٹی او آرز بنائے گئے ہیں نوازشریف اور میرا احتساب انہیں ٹی او آرز سے کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اگرشوکت خانم کے خلاف ثبوت ہیں تو 8سال سے ایکشن کیوں نہیں لیا٬نوازشریف کانام پانامہ میں آیا ہے۔ اس لئے بھاگ رہے ہیں٬آپ کی کرپشن پر انگلی اٹھائی جائے تو آپ بلیک میل کرتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ 2نومبر کو اسلام آباد میں 10لاکھ لوگ ہوں گے٬غیر قانونی طریقے اختیار کرنا میراحق ہے٬پاکستان کے انصاف کے ادارے مجھے انصاف نہیں دے رہے ہیں٬حکومتیں الزام نہیں لگاتیں ان کا کام ہوتا ہے ایکشن لینا٬میرا نام پانامہ میں نہیں آیا میں نے پھر بھی احتساب کی بات کی ہے٬نوازشریف خود چور ہیں دوسروںکی چوری بھی نہیں پکڑ سکتے٬سب ڈاکو ملے ہوئے ہیں٬مولانافضل الرحمان٬آصف زرداری یہ سب چور ہیں۔ ایک دوسرے کی کرپشن چھپا رہے ہیں٬موٹو گینگ کبھی شوکت خانم اور کبھی مجھ پر حملے کر رہے ہیں۔(خ م)مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.