آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکزکا دورہ- یرغمال بنائے گئے پولیس کے جوانوں سے ملاقات ‘ افغان حکومت اور افغانستان میں تعینات امریکی اعلی فوجی حکام کو حملے کے بارے میں شواہد پیش کیئے جائیں گے
میاں محمد ندیم منگل 25 اکتوبر 2016 11:34
کوئٹہ(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔25اکتوبر۔2016ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کوئٹہ میں پولیس کے تربیتی مرکزکا دورہ کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈی جی آئی ایس آئی‘ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس‘کورکمانڈرکوئٹہ‘ایف سی کے سربراہ اور دیگر اعلی فوجی حکام بھی ان ہمراہ موجود تھے-آرمی چیف کو دہشت گردوں کے حملے اور پاک فوج کے کمانڈوزآپریشن کے بارے میں بریفنگ دی گئی-آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے یرغمال بنائے گئے پولیس کے جوانوں سے بھی ملاقات کی -آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی کوئٹہ آمد کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں ‘آرمی چیف سی ایم ایچ کوئٹہ اور دیگر ہسپتالوں کا بھی دورہ کریں گے اور زخمیوں کی عیادت کریں گے-دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان حکومت اور افغانستان میں تعینات امریکی اعلی فوجی حکام کو شواہد پیش کیئے جائیں گے ‘اس کے علاوہ امریکی سیکرٹری خارجہ جان کیری اور دیگر اعلی امریکی حکام کے علاوہ اقوام متحدہ کو بھی دہشت گردوں کے افغانستان سے رابطے اور ہدایات دیئے جانے کے بارے میں شواہد پیش کیئے جائیں گے-ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے پاکستان میں سفیر کو دفترخارجہ طلب کیا گیا ہے جنہیں حملے کی ابتدائی تحقیقات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا-
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان: صنفی عدم مساوات پر قابو پانے کا یونیسف کا چار سالہ منصوبہ
-
رفح پر ممکنہ اسرائیلی حملے سے لوگ خوف و ہراس کا شکار، لازارینی
-
گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا منصوبہ
-
ایف بی آر کی جانب سے انکم ٹیکس فائل نہ کرنے والے صارفین کی موبائل سمیں بند کرنے کے حکم غیرقانونی ہے.قانونی ماہرین
-
توشہ خانہ کیس؛ بشریٰ بی بی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
معاشی حالات چیلنجنگ ، بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں گے،شہباز شریف
-
لاہور،وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے مزدوروں کا عالمی دن انہی کے ساتھ گزارا
-
اپریل بنگلہ دیش کی تاریخ میں اب تک کا گرم ترین مہینہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھر کیلئے فیلڈ ہسپتال منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا
-
پنجاب اسمبلی کے رولز میں ترامیم کے معاملے پر 12رکنی خصوصی کمیٹی قائم
-
چین چاند کے ’چُھپے ہوئے‘ حصے پر مشن بھیجے گا
-
شہریوں کی سولر پر منتقلی میں اضافہ، حکومت نے نئی پالیسی پر کام شروع کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.