نواز شریف پر کڑا وقت آنے سے پہلے ہر بار سانحات ہونا سوالیہ نشان ہے٬پرویز مشرف
افغانستان میں بھارتی اثرورسوخ ٬ پاکستانی علاقوں میں بھارتی چھیڑ چھاڑ ٬ نریندرمودی سے نواز شریف کی دوستیاں ٬وزیراعظم کا کلبھوشن یادیوکا نام تک زبان پر نہ لانا شکوک و شبہات جنم دے رہاہے قوم کا مستقبل ذاتی کاروبار کی بھینٹ چڑھانا شرمناک عمل ہے٬کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملہ انتہائی افسوسناک ہے٬ جانی نقصان پر شدید دکھ ہوا٬پرویزمشرف اور ڈاکٹرامجد کا مشترکہ بیان
منگل 25 اکتوبر 2016 18:15
(جاری ہے)
سانحہ کوئٹہ کے حوالے سے میڈیا کے لئے جاری کئے گئے اپنے مذمتی بیان میں اے پی ایم ایل کے راہنما$ں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے مطابق کاروائی کو افغانستان سے کنٹرول کیاجارہا ہے۔
بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے کلبھوشن جیسے واضح ثبوت موجود ہیں۔افغانستان میںضرورت سے کئی گنا زائد بھارتی اثرورسوخ بھی سب کے سامنے ہے۔بھارت آئے روز پاکستانی سرحدوں کی خلاف ورزی کررہا ہے۔ اس پر میاں نواز شریف کی مودی کے ساتھ دوستی اور کلبھوشن یادیو کا نام تک زبان پر نہ لانا سوالیہ نشان ہے۔ کیا وجہ ہے کہ جب بھی نواز شریف پر کڑا وقت آتا ہے کوئی نہ کوئی افسوسناک سانحہ ہوجاتا ہی ۔انہوں نے کہا کہ اگر میاں نواز شریف کابھارت میں کاوبار اور یہاں حکومت بچانے کے لئے ایسا ہورہا ہے تو یہ بات انتہائی شرمناک ہے۔ نواز شریف کے کاروبار یا ان کی حکومت پر قوم کا مستقبل قربان نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کوئٹہ پولیس ٹریننگ سینٹر پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔انہوں نے قیمتی جانیں ضائع ہونے پر گہرے دکھ اور متاثرین سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا۔مزید اہم خبریں
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
-
جہاں آمدنی ہے وہاں ٹیکس لگانا چاہئے،مفتاح اسماعیل
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
پاکستان کو نیا آئی ایم ایف قرض پروگرام مزید سخت شرائط پر ملنے کا امکان
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.