تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکرایک شخض جا بحق

Mohammad Ali IPA محمد علی منگل 25 اکتوبر 2016 18:25

کسووال چیچہ وطنی(اْردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-ا نٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اکتوبر۔2016ء) تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر، سندھ سے آیا مہمان جاں بحق۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق گزشتہ روز شام 7بجے کے قریب نواحی گاؤں 40چودہ ایل میں نواب شاہ سندھ سے آیا ہوا نوجوان رحمت علی جٹ موٹرسائیکل پر کسووال سے گاؤں جا رہا تھا کہ نیو خان پٹرول پمپ کے قریب یو ٹرن لیتے ہوئے ملتان سے لاہور کی طرف جانیوالی تیز رفتار کار سے ٹکرا کر شدید زخمی ہو گیا جسے 1122 کے اہلکار میاں چنوں ہسپتال لے جا رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کسووال نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جبکہ نعش ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔