وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیدی
ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ٬ اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا٬ 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ٬ ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ٬ عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں ٬ ملک حالت جنگ میں ہے ٬ اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات درپیش ہیں ٬ تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے٬ نجی ٹی وی کو انٹرویو
بدھ 26 اکتوبر 2016 23:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 26 اکتوبر2016ء) وفاقی وزیر دفاع وپانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ٬ اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا٬ 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ٬ ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ٬ عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں ٬ ملک حالت جنگ میں ہے ٬ اندرونی اور بیرونی طور پر خطرات درپیش ہیں ٬ تمام جماعتوں کو آپس کے اختلافات سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھتے ہوئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہیے ۔
وہ بدھ کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں دہشت گردوں کے حملے کی تحقیقات ہوں گی٬ شہداء کی میتوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کی چھتوں پر رکھ کر آبائی علاقوں کو پہنچانا افسوسناک ہے تاہم تحقیقات مکمل ہونے تک اس حوالے سے کوئی بات نہیں کر سکتا ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ماضی کی غلطیوں کو آج قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے جو جنگ ہمسایہ ملک میں لڑی جا رہی تھی پرویز مشرف نائن الیون کے بعد اس جنگ ہمارے آنگن میں لے آئے ٬ آج پاکستان کے مسلح افواج ان دہشت گردوں سے جنگ لڑ رہی ہے ٬ پچھلے ڈھائی سالوں سے اس جنگ میں کامیابیاں حاصل کی ہیں ٬ پاک فوج کے سینکڑوں جوانوں نے شہاد ت پا کر قبائلی علاقوں کو دہشت گردوں سے خالی کروایا٬ آئی ڈی پیز کی بڑی تعداد گھروں کو واپس پہنچ چکی ہے ٬ کراچی کا امن بحال ہواہے ٬ جرائم میں کمی ہوئی ہے ٬ شہر کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ٬ بھارت کو سرحدوں پر بھرپور جواب دیا جا رہا ہے ٬ حالات ابھی بہتر ہوئے ہیں مکمل ٹھیک نہیں ہوئے ٬ دہشت گردوں نے اپنی سٹریٹجی تبدیل کی ہے ہمیں بھی ان سے ایک قدم آگے رہ کر سوچنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اختلافات چند مہینوں یا سال ڈیڑھ کے لئے بالائے طاق رکھ کر ایک ہو جائیں ٬ بدقسمتی سے ہماری صفوں میں نفاق ہے ٬ اس سے کشمیریوں کو غلط تاثر جا رہا ہے ۔خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی مفاد اور امن کے لئے عمران خان سے بات چیت پر تیار ہیں ٬ اسلام آباد بند کرنا حملہ ہی ہوگا٬ 2نومبر کے دھرنے سے حکومت کو کوئی پریشانی نہیں ٬ ہارے ہوئے لوگوں کی فرمائش پر وزیراعظم کسی قیمت پر استعفیٰ نہیں دے سکتے ٬ عمران خان اس مرتبہ بھی غلط فہمی کا شکار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.