مظفرآباد٬ دارلحکومت مظفرآباد میں جعلی ڈینٹل کلینکوں کی بھر مار

عوام ہیپاٹائیٹس سی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ٬محکمہ صحت عامہ اور ڈرگ انسپکٹر لمبی تان کر سو گئے

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) دارلحکومت مظفرآباد میں جعلی ڈینٹل کلینکوں کی بھر مار عوام ہیپاٹائیٹس سی سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا محکمہ صحت عامہ اور ڈرگ انسپکٹر لمبی تان کر سو گئے تفصیلات کے مطابق دارلحکومت مظفرآباد کے مختلف مقامات لوئرپلیٹ ٬سنٹرل پلیٹ ٬سی ایم ایچ روڈ سمیت دیگر مقامات پر جعلی ڈینٹل کلینکوں کی بھر مار لائسنس کسی کا جبکہ ہسپتالوں میں نہ تجربہ کار افراد بیٹھے ہوتے ہیںجو عوام کو پھانس کر دانت نکالنے یا نئے لگانے کی آڑ میں یومیہ ہزاروں روپے وصول کر لیتے ہیں جبکہ دوسری جانب جو اوزار دانتوں کو نکالنے یا فیلنگ کرنے میں استعمال کرتے ہیں ان کو نہ صاف کرنے کی سہولت نہ کوئی اور نظام جس کے باعث لوگ مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہیں ہیں جبکہ جعلی ڈینٹل کلینکوں کے جعلی ڈاکٹروں نے معصوم عوام کودونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا ڈر گ انسپکٹر اور محکمہ صحت عامہ بھی دارلحکومت مظفرآباد سے لاپتہ کوئی پوچھنے والا نہیں ۔