حکومت آزادکشمیر سیاسی انتقامیوں سے گریز کرے ملازموں کو انتقامی کاروائیوں کا حصہ بنایا تو احتجاج کریں گے٬سردار جاوید ایوب

وفاقی حکومت اقتدار کی جنگ لڑنے کے بجائے ملک کو دہشتگردی سے پاک کرے٬ سانحہ کوئٹہ ایک بڑ ا سانحہ ہے٬ سابق وزیر جنگلات کی صحافیوں سے گفتگو

جمعرات 27 اکتوبر 2016 16:53

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء) سابق وزیر جنگلات سردار جاوید ایوب نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر سیاسی انتقامیوں سے گریز کریں ملازموں کو انتقامی کاروائیوں کا حصہ بنایا تو احتجاج کریں گے پیپلزپارٹی ایک جمہوری حکومت ہے جس نے ماضی میں بھی ایک مثال قائم کی ہے آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کو ایک پلان کے ذریعے شکست دی ہے اس کے باوجود عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے جارہے ہیں سانحہ کوئٹہ ایک بڑ ا سانحہ ہے وفاقی حکومت اقتدار کی جنگ لڑنے کے بجائے ملک کو دہشتگردی سے پاک کریں دارلحکومت مظفرآباد میں سابقہ دور میں شروع کئے جانے والے منصوبوں کی بندش قابل مذمت ہے نئی حکومت ان منصوبوں پر اپنی تختیاں لگا کر کریڈٹ لینا چاہتی ہے مسلم لیگ (ن) کی کارگردگی 90دن میں مایوس کن ہے مزید بھی کوئی امید نہیں کی جاسکتی ان خیا لات کا اظہار انھوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ گزشتہ آزادکشمیر میں پیپلزپارٹی کا 5سالہ دور (ن) لیگ کی حکومت پر 20سال سے زائد پر برابر ہے پیپلزپارٹی کے دور حکومت شروع کئے جانے والے منصوبوں کو موجودہ حکومت بند کرنا شروع کردیا ہے جو کہ قابل مذمت ہے انھوں نے کہا کہ حلقہ ایک سمیت دیگر علاقوں میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے سابقہ دور میں لگائی جانے والی تختیوں کو اکھاڑنا شروع کردیا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان یہ سلسلہ بند کروائیں جبکہ راجہ فاروق حیدر خان نے حلف اٹھاتے ہی کہا تھا کہ وہ ریاست میں انتقامی کاروائی نہیں کریں گے جبکہ ترقی کے خیر خواہ ہیں راجہ فاروق حیدر خان نے ملازمین کے خلاف انتقامی کاروایاں شروع کر رکھی ہیں جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں یہ سلسلہ بند کیا جائے ملازمین کا ریاست کے اندر ایک اہم رول ہے ان کی اکھاڑ پچھاڑ اور معطل کا سلسلہ بند کریں نہیں تو شدید احتجا ج کریں گے جاوید ایوب نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑا سانحہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے حکومت پاکستان بجائے اقتدار کی جنگ لڑنے کے ملک کو دہشتگردی سے پاک کریں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) آزادکشمیر کی حکومت کا 90دن کی کارگردگی مایوس کن ہے جبکہ مزید بھی امید نہیں کی جاسکتی کہ آزادکشمیر میں تعمیر و ترقی کا کوئی باب کھل سکے ۔

متعلقہ عنوان :