چکوٹھی اوڑی امن برج سے 14مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی

جمعرات 27 اکتوبر 2016 17:02

چناری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 اکتوبر2016ء)مقبوضہ کشمیر میں کشیدہ حالات کے باوجود سرینگر مظفرآباد تجارت رواں دواں لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سے 14مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 2مال بردارٹرک مقبوضہ کشمیر گئے جبکہ مقبوضہ وادی سے 12مال بردارٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت کے زریعے مقبوضہ کشمیر سے مال بردار ٹرک نمبر 6867لیکر آزاد کشمیر آنے والا ٹرک ڈرائیورعبدالقادر ساکنہ شیری بارہ مولاچکوٹھی ٹریڈ سنٹر پر اپنے ہی ٹرک کی ترپال وغیرہ کھولتے ہوئے سلپ ہو نے کے باعث زخمی ہو گیا اور اس کے سر میں چوٹ آئی جس کے بعد ٹی ایف او چکوٹھی کراسنگ پوائنٹ میجر (ر) طاہر کاظمی نے فوری طور پر ڈاکٹرز کو ٹریڈ سنٹر بلا کر زخمی ہو نے والے ڈرائیور کو ابتدائی طبعی امداد دلوائی زخمی ہو نے والے مقبوضہ کشمیر کے ڈرائیور کو سر میں پانچ ٹانکے لگائے گئے اور اس کی حالت سنبھلتے ہی اسے واپس اپنے ٹرک کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر روانہ کر دیا گیا دو طرفہ تجارت آج جمعہ کے روز بھی بغیر وقفہ کے جاری رہے گی