گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج ضلع باغ کے جمنییزیم ہال میں بیڈمنٹن ٹورمنٹس کاانعقاد کیاگیا

انڈر 19کے سنگل مقابلہ جات میں زرق خان نے رضا علی کو صفرکے مقابلہ میں دوسیٹ سے شکست دیتے ہوئے فائنل جتنے کااعزاز حاصل کیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:53

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے قیام کی69ویں یوم تاسیس کے موقع پر ضلعی دفتر سپورٹس یوتھ اینڈ کلچر ضلع باغ کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز پوسٹ گریجویٹ کالج کے جمنییزیم ہال میں بیڈمنٹن ٹورمنٹس کاانعقاد کیاگیا ۔انڈر 19کے سنگل مقابلہ جات میں زرق خان نے رضا علی کو صفرکے مقابلہ میں دوسیٹ سے شکست دیتے ہوئے فائنل جتنے کااعزاز حاصل کیا ۔

ویٹرن کے ڈبلز مقابلہ جات میں خواجہ اظہر اور شفقت گردیزی کی ٹیم نے خان اختر اور غنففر گردیزی کی ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دوسیٹ سے شکست دیتے ہوئے فائنل جتنے کا اعزاز حاصل کیا ۔امیچور کیٹگری میں سید اظہر گردیزی ٬سید وقار گردیزی کی باغ وائیٹ کی بیڈمنٹن ٹیم نے سید انعام الحسن گردیزی کی باغ ریڈبیڈمنٹن ٹیم کو سٹریٹ سیٹس میں صفرکے مقابلے میںدوسیٹ سے شکست دیتے ہوئے فائنل اپنے نام کیا ۔

(جاری ہے)

یوم تاسیس کے حوالہ سے منعقدہ ٬ان بیڈمنٹن مقابلہ جات کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر چوہدری گفتا رحسین تھے ۔ان کے علاوہ تحصیلد ار باغ سید یاسر گردیزی ٬ذولفقار صادق ٬اورتماشائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی٬تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اشفاق احمد سلہریا نے سیکرٹری سپورٹس راجہ محمد عباس خان ٬ڈائریکٹر جنرل سپورٹس سردار پرویز اختر کو قومی تہوار اوروقومی دنوں کے موقع پر کھیلوں کے مقابلہ جات کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی ۔

اور مہمان خصوصی کی آمد کا شکریہ ادا کیا مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں جاری تحریک آزادی کشمیرکو خراج عقیدت پیش کی ااوریوم تاسیس اور دیگرموقعوں پر کھیلوں کے مقابلہ جات پر سپورٹس کے آفیسران اور اہلکاران کو مبارک باد پیش کی ۔آخرمیں تینوں گٹگیری میں رنر اورونر ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے ضلعی دفتر سپورٹس کی جانب سے مہمان خصوصی کی خدمت میں شیلڈ پیش کی گئی تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور کھلاڑیوں کے لیے محکمہ سپورٹس کی جانب سے ریفررشمنٹ کااہتمام کیاگیا ۔