آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 18:20

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعہ کے روز ڈپٹی سپیکر اسمبلی سردار فاروق احمد طاہر کی صدارت میں شروع ہو ا۔وزیر قانون و پارلیمانی اُمور راجہ نثار احمد نے دو مسودات قوانین دی آزا دجموں و کشمیر موٹرز وہیکل ترمیمی آرڈیننس 2016ء اور دی آزاد دی آزاد جموں و کشمیر الیکٹرول رولز ترمیمی آرڈیننس 2016ء پر کمیٹیز کی رپورٹس ایوان میں پیش کی۔

ایوان نے متفقہ طور پر دونوں مسودات کی منظوری دیدی ہے۔ وزیر قانون و پارلیمانی امور راجہ نثار احمد نے موٹرز وہیکل ترمیمی آرڈیننس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر میں اکثر اوقات حادثات ہوتے رہتے ہیں٬ دور دراز پہاڑی علاقہ ہے حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے معاوضہ جات بروقت اُن کے ورثاء کو ادائیگی کیلئے قانون ساز ی کی گئی ہے تاکہ متاثرہ خاندانوں تک جلد معاونت ہو سکے۔

(جاری ہے)

5 مسودات قوانین کو ضروری جائزے اور ترامیم کیلئے کمیٹیز کے سپرد کیا گیا ہے۔ ان میں آزاد جموں وکشمیر لینڈریکوزیشن ایکٹ 2016ء پروبشن انفورسمنٹ آف حد ترمیمی ایکٹ 2016ء دی آزاد جموں و کشمیر فیملی پلاننگ اینڈ ہیلتھ کیئر پروگرام ایکٹ 2016ء دی آزاد جموں و کشمیر منگلا ڈیم ہائوسنگ اتھارٹی ترمیمی ایکٹ 2016ء وزیر قانون نے ایوان میں پیش کر دیئے۔ ڈپٹی سپیکر اسمبلی نے مسودات کو کمیٹیز کے سپرد کر دیا جس پر جلد رپورٹ پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :