گرفتاریوں اور رکاوٹوں سے ڈرنے والے نہیں‘ گلشن منہاس

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف آزادکشمیر خواتین سوشل میڈیا کی مرکزی صدر محترمہ گلشن منہاس نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج کر نا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔ ہم ملک میں ظالم نظام کیخلاف سڑکوں پر نکلیںہیں۔ہم گرفتاریوں اور رکاوٹوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔رکاوٹوںسے ہمارا راستہ نہیں روکا جاسکتا ۔تحریک انصاف ہی ملک میں حقیقی تبدیلی لائے گی ۔

نواز شریف جائینگے تو ملک خوشحال ہو گا۔ اسلام آباد کی پولیس اور انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر شائستہ ہے۔تھانوں میں خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے۔گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے محترمہ گلشن منہاس نے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف اور مستقبل کے وزیراعظم عمران خان نے جس مقصد کیلئے کال دی ہے اس کے حصول کیلئے تمام رکاوٹیں توڑ ڈالیںگے۔

(جاری ہے)

اس ملک میں جمہوریت کے لبادے میں نوازشریف نے آمریت سے بدتر بادشاہی نظام مسلط کررکھاہے۔ نظام کی تبدیلی کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ۔ دو نومبر کو خواتین بھی ہزاروںکی تعداد میں تمام رکاوٹیں توڑ کر اسلام آباد پہنچیں گی۔ تحریک انصاف ہی وہ واحد پارٹی ہے جس میں مردوخواتین کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ خواتین مردوں کے شابہ بشانہ ہیں۔وفاقی حکومت حالات خراب کرنے سے گریز کرے ۔

انہوں نے کشمیر میں تحریک انصاف کی خواتین کے کردار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے واضح کیا کہ گلشن منہاس کا تحریک انصاف آزادکشمیر میں اہم کردار ہے۔ انہوں نے خواتین کے پلیٹ فارم سے حق ادا کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں چیئرمین اور صدر پی ٹی آئی آزادکشمیر کے اعتماد پر پورا اتروں گی۔