چوبیس نومبر کو سیز فائر لائن روند کر تاریخ رقم کرینگے‘ یاسر نقوی

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے مرکزی وائس چیئرمین سید یاسر نقوی نے کہا ہے کہ 24نومبر کو سیز فائر لائن کو روند کر تاریخ رقم کریں گے اور کشمیری قوم سے بھر پور اندازسے اظہار یکجہتی کریں گے٬موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروح ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پروپیگنڈہ کر رہا ہے٬بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیرمیں تباہی بربادی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گڑھی دوپٹہ ائیرپورٹ کردلہ اور مختلف مقامات پر سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کے حوالہ سے کارننگ میٹنگوں سے خطاب کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ان کے ہمراہ حلقہ نمبر 6کے صدر تصور موصوی اور یوتھ ونگ کی بڑی تعداد موجود تھی۔مقررین نے خطاب کرتے کہا 24نومبر کو سیز فائر لائن عبور کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک ہر دو صورتوں میں کامیاب ہوگی۔

بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی قائم کر رکھی ہے اور اپنا ناجائز قبضہ جما کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دیے بغیر ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں٬اقوام عالم لونڈی کا کردار چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ 24نومبر کے پروگرام کو کامیاب کرنے کیلئے ایم ایس ایف یوتھ ونگ ڈور ٹو ڈور مہم چلائیں تاکہ سیز فائر لائن کراسنگ پروگرام کو کامیاب بنایا جائے۔