کھاوڑہ سے سینکڑوں کارکنان سیز فائر لائن عبور کرینگے‘جابر خان

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)آل جموںوکشمیر مسلم کانفرنس حلقہ نمبر 4کھاوڑہ کے صدر راجہ جابر خان نے کہا ہے کہ 24نومبر کو کھاڑہ سے سینکڑوں کارکن راجہ ثاقب مجید کی قیادت میں سیز فائر لائن عبور کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خطے میں مسلم کانفرنس ایک تاریخ ہے جس نے کشمیریوں کا الحاق پاکستان کے ساتھ منطور کرکے اپنی منزل کا تعین کیا٬کشمیریوں کے حقوق اور ان کے تشخص کی حفاظت کرنے میں مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ نہتے مظلوم کشمیریوں کے اظہار یکجہتی کیلئے 24نومبر کو مسلم کانفرنس کے کارکن کنٹرول لائن عبور کر کے 70سال قبل کھینچی گئی خونی لکیر کو اپنے پیروں تلے روند ڈالیں گے٬کنٹرول لائن توڑنے میں صدر جماعت سردار عتیق احمد خان اور شیر کھاوڑہ راجہ ثاقب مجید کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں تحریک آزادی کمشیر اب فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکی ہے اقوام متحدہ انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں مقبوضہ وادی میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے ہونے والے قتل عام کو بند کرانے اور کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق خودارایت دلوانے میں اپنی ذمہ داری پوری کرے۔