احتجاج کی سیاست کرنیوالے افراتفری پھیلا کر تعمیر و ترقی کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں‘ افتخار گیلانی

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء) آزادکشمیر کے وزیر تعلیم سکینڈری و ایلمنٹر ی اور مظفرآباد سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ بیرسٹر سید افتخار علی گیلانی نے کہا ہے کہ احتجاج کی سیاست کرنیوالے ملک میں افراتفری پھیلا کر تعمیر و ترقی اور ابھرتی ہوئی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں بھارت لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر اشتعال انگیزی کر رہا ہے جبکہ عمران خان ملک کے اندرمودی کے عزائم کو تقویت پہنچانے کیلئے سرگر م ہے پا کستان کی سیاسی قیادت سے اپیل کرتے ہیں کہ تحریک آزادی کشمیر کے اس نازک مرحلہ پر اپنے اندرونی اختلافات سڑکوں کے بجائے آئینی طریقہ کار کے ذریعے حل کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھا کہ جمہوری اور اقتصادی طورپر مستحکم پاکستان ہی تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کاضامن ہوسکتا ہے افراتفری کا ماحول پیدا کرنے سے صرف مودی ہی خوش ہو گا اور پاکستان غیر مستحکم ہوگا انتشار پھیلانے کے اقدامات سے مسئلہ کشمیرپر منفی اثرات مرتب ہونگے اقوام متحدہ اور دیگر مہذب ممالک کو خبردار کرتے ہیں کہ اگر انہوںنے لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ بند نہ کروائی کو یہ بڑے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کی قیادت میں توانائی بحران کا خاتمہ کیلئے ہائیڈل پراجیکٹس ٬ سی پیک کے منصوبے پاکستان کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کے منصوبے ہیں بعض نا عاقبت اندیش اپنے مفادات اور غیر ملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہو کر ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے پاکستان کو دہشتگردی جیسے مسائل سے نجات دلوانے کیلئے فیصلہ کن اقدامات کئے جس کے اثرات عوام کے سامنے ہیں ایسے نازک مرحلے پر تحریک انصاف کی جانب سے اسلام آباد پر حملہ آور ہونے کے اقدامات قابل مذمت ہیں عوام کے مسترد شدہ عناصر عوام خوشحالی اور پاکستان کی ترقی سے ناخوش دکھائی دیتے ہیںانہیں معلوم ہو چکا ہے کہ پاکستان کے آئندہ انتخابات بھی مسلم لیگ ن کارکردگی کی بنیاد پر جیت لے گی ان کی اب کوئی گنجائش باقی نہیں ہے

متعلقہ عنوان :