کرائے کے لوگوں نے ملکی تشخص کو بُری طرح مجروح کررکھاہے ٬ آصف مصطفائی

اتوار 30 اکتوبر 2016 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 اکتوبر2016ء)مسلم لیگ (ن) مظفرآباد کے جنرل سیکرٹری آصف مصطفائی نے کہاہے کہ پنجاب سمیت وفاقی دارالحکومت میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے دفعہ 144کانفاذ اصلاحات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیاگیاہے عوام کی فلاح وبہبود اور تشخص کیلئے صف اول کاکرداراداکیاجائیگا ٬ کرائے کے لوگوں نے ملکی تشخص کو بُری طرح مجروح کررکھاہے ٬ پیچھے کس کاہاتھ البتہ ’’سانچ کوآنچ نہیں ‘‘ ایسا کردار اغیار کے گود میں پلنے والوں کاہوتاہے جنہیں اپنا مستقبل ڈوبتا اور پاکستان ترقیافتہ دکھائی دے رہاہے یہی بات مخالفین کوہضم نہیں ہورہی ٬ تنقید برائے اصلاح ہونی چاہئے جس سے جمہوریت کی قدریں بحال رہتی ہے جبکہ پی ٹی آئی جس ڈگر پرچل رہی ہے اگر انہیں مزید کھلا چھوڑدیا گیا تو آئندہ احتجاجی دھرنے فیشن بن جائیں گے ٬ْ مسلم لیگ نواز جو فیصلہ کرے گی عوامی فلاح وبہبود کومدنظررکھتے ہوئے کرے گی پنجاب میں دفعہ 144 کانفاذ خوش آئند ہے ٬ْ انہوں نے کہاکہ سچ دب سکتا ہے چھپ نہیں سکتا٬ پی ٹی آئی ابتدائی مراحل میں جس انداز سے جھوٹ بولتی رہی ایسا لگ رہاتھاکہ جیسے اُن کے پاس واقعی ٹھوس ہاء ثبوت ہیں لیکن ایسا کچھ نہیں تھا صرف اورصرف پروپیگنڈہ تھا ٬ْ عمران خان بیرونی اشاروں پرکام کررہے ہیں اگروہ جمہوریت سے مخلص ہیں تو انہیں جمہوریت کاہرلحاظ خیال رکھناچاہئے ٬ْ 1947 ء سے لیکر 2016 ء تک جتنے بھی حکمران گزرے ہیں اُن سب میں عمران خان کو میاں نوازشریف ہی نظرآرہے ہیں تنقید یکطرفہ کیوں ٬پرویزمشرف نے جمہوریت کا گلہ گھونٹ کرراتوں رات شب خون مارا ٬ْ کرپشن سمیت دہشت گردی کی راہیں ہموارہوئیں ٬ْ بعدازاں رہی سہی کسر آصف علی زرداری نے نکالی ٬ْ انہوں نے مزید کہاکہ حکمران جو بھی آخرکار حکمران ہی ہوتا ہے ٬پاکستان کے کچھ دشمن ایسے بھی ہیں جو باہر ممالک میں پناہ گزین ہیں جو آئے روزملکی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں ٬ْ پی ٹی آئی نے اُن پر ہرگزتنقید نہیں کی ٬ انہوں نے مزید کہاکہ عمران خان احمقوں میں جنت میں رہتے ہیں ٬ْ کے پی کے میں حقیقی معنوں میں پی ٹی آئی کی نہیں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ہے ٬ جوہمیشہ سے برسراقتدار رہی ہے ٬ لیکن عوامی نیشنل پارٹی کی ناقص حکمت عملیوں کے باعث عوام الناس نے اپنے لیڈروں کوجھٹکا دینے کے لئے پی ٹی آئی کاانتخاب کیا دراصل کے پی کے میں عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت ہے صرف لیبل پی ٹی آئی کالگ چکاہے ٬ انہوں نے کہاکہ 2018 ء کے انتخابات میں پی ٹی آئی کو کے پی کے سے کوئی امیدوارنہیں ملے گا ٬ْ دیگر صوبوں میں پی ٹی آئی کی کوئی پہچان نہیں ٬ سونامی کاپرچارکرنیوالوں کو2018 ء کاسورج اوقات دکھادے گا۔