کوٹلی٬نواحی علاقے بگاہ میںنامعلوم شر پسندوں نے گھرکوآگ لگادی

پیر 31 اکتوبر 2016 18:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 اکتوبر2016ء)کوٹلی کے نواحی علاقے بگاہ کے رہائشی کامکان نامعلوم شر پسندوں نے جلا دیا لاکھوں کا نقصان۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطا بق بگاہ کے رہایشی عبدالقیوم ولدشوقین نے ٬٬این این آئی٬٬ کو بتایا کے مورخہ 27-10-16کو قریبی رشتہ دار کی شادی کے تقر یب پر گئے ہوئے تھے تقریبا سوا چھ بجے بجلی بند ہوئی تو نامعلوم اشخاص نے مکان کو آگ لگا دی جس کے باعث سامان جل کر راک کا ڈھیر بن گیا جبکہ دو سال قبل بھی کسی نے میرے مکان کو آگ لگادی تھی آج کے واقعہ کی رپورٹ پولیس کو کر دی ہے جس پر پولیس نے مقد مہ درج کر کے نامعلوم ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔