آزادکشمیر کابینہ میں آئندہ ایک ہفتے کابینہ میں چار سے پانچ وزراء کا اضافہ کرنے کا اعلان

پیر 31 اکتوبر 2016 18:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر کے ان اعلانات کہ٬ کابینہ میں کسی صورت اضافہ نہیں ہوگا استعفیٰ دے دوں گا ریاست پر بوجھ نہیںڈالوں گا ٬ کے باوجود آئندہ ایک ہفتے کابینہ میں چار سے پانچ وزراء کا اضافہ کرنے کا اعلان سامنے آگیا ہے ٬ 15سے زائد ممبران اسمبلی کومختلف کمیٹیوں کے چیئرمین جبکہ ناظم ذرعات کے لئے عاصمہ اور سیکرٹری راجہ طارق مسعود کے ناموں پر غور فکر آزادکشمیر کے تین سے چار اعلیٰ افسرانوں سمیت سابق وزرا کے خلاف اسپیشل پاور ایکٹ کے تحت کاروائی کے لئے احکامات جاری تفصیلات کے مطابق حکومت آزادکشمیر کو 90دن سے اوپر گزر گئے جبکہ وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے تمام احکامات کو جس میں وزیر امور کشمیر برجیس طاہر وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف کے تجویز کو بھی یہ کہہ کر ٹال دیا کہ آزادکشمیر کی کابینہ میں مزید اضافہ قومی خزانے پر بوجھ کے برابر ہے جبکہ ریاست میں پہلے ہی سے مالی بحران ایسے میں کابینہ میں اضافہ نہ ممکن ہے اگر مزید دبائو ڈالاگیا تو وزارت عظمی ٰ چھوڑ دوں گا کے بعد اچانک ہی مسلم لیگ (ن) کے اندر اختلافات کی افوائیں ٬فاروڈ بلاک کے خوف سے وزیر اعظم آزادکشمیر نے کابینہ میں اضافے کا اعلان کردیا ہے یاد رہیں کہ وزیر اعظم آزادکشمیر نے گزشتہ دنوں غریب عوام کو خوشخبری سناتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ آٹا فی من 150روپے کمی کردی ہے جس کو بعد میں محکمہ خوراک نے مسترد کردیا اسی طرح کابینہ میں اضافہ نہ ممکن وزیر اعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے پھر گٹھنے ٹیک دئیے 2نومبر کو کشمیر کونسل کی دو نشستیں خالی ہونے والی ہیں جن پر (ن) لیگ کے دو کارکن ایڈجسٹ کئے جائے گے جبکہ راجہ فاروق حیدر خان کا دورہ بیرون ملک سے قبل کابینہ میں چار سے پانچ وزراء کا اضافہ کر کے انہیں وزارتیں بھی دی جانے کا امکان ہے جبکہ ایک وزارت مظفرآباد سے واپس لے کر میں شامل ہونے والے وزراء کو وزارت دی جائیں گی جبکہ 15سے زائد ممبران اسمبلی کو مختلف کمیٹیوں کے چیئرمین تعینات کئے جائیں گے دوسری جانب ناظم زرعات کے لئے عاصمہ راجہ اور طارق مسعودکو سیکرٹری حکومت بنائے جانے کے لئے مشاورت مکمل فیصلہ پانچ سے چھے نومبر کو متوقع ہے دوسری جانب وزیر اعظم آزادکشمیر نے آزادکشمیر کے چار اعلیٰ افسرانوں سمیت سابق وزراء کے خلاف اسپیشل پاور ایکٹ کی کاروائی کے لئے بھی احکامات جاری کردئیے گئے ہیں جن پر عمل درآمد نومبر کے آخری ایام متوقع ہیں ۔

۔