مظفرآباد سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے بنی گالہ کی طرف روانہ

پیر 31 اکتوبر 2016 18:51

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ کی کال پرمظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھر سے تحریک انصاف کے کارکنوں کے قافلے بنی گالہ کی طرف روانہ جہاں وہ اسلام آباد میں دو نومبر کے دھرنے میں شرکت کریں گے تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی کال پر آزادکشمیر سمیت دارلحکومت مظفرآباد سے بڑی تعداد میں تحریک انصاف کے کارکن قافلوں کی شکل میں بنی گالہ کی طرف روانہ ہونگے جو اسلام آبادمیں دو نومبر کو ہونے والے دھرنے میں شرکت کریں گے جبکہ آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد سے روانہ ہونے والے قافلوں کو نہ تو پولیس نے روکا نہ گرفتارریاں ہوئی بغیر رکاوٹ کے وہ بنی گالہ روانہ ہوگئے۔٬

متعلقہ عنوان :